(یواین آئی) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے جموں کشمیر کے اري میں ہندستانی فوج کے کیمپ پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے
ڈان نیوز کے 'نیوز آئی' پروگرام میں کہا کہ پاکستان کے اس حملے میں شامل ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ ہندوستان نے اس حملے کا منصوبہ خود بنایا اور اسے انجام دیا۔